• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے الزام میں خاتون سمیت3ملزمان گرفتار

لندن (پی اے) سینٹ نیاٹس کی ڈسٹرکٹ ایٹن سوکون میں پرنس کلوز کے مقام پر تیز دھار شے سے حملے کے نتیجے ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس نے3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کیمبرج شائر پولیس نے بتایا کہ قتل کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ30سے40سال کی عمر کا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے، پیرا میڈکس کی کوششوں کے باوجود اس کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جوکہ فورس کی حراست میں ہے، قتل کی اعانت کے الزام میں پولیس نے ایک عورت سمیت مزید دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ سراغ رساں انسپکٹر مائیک پرینسٹن نے بتایا کہ قتل کی اس واردات کو ایک منفرد واقعہ کے طور پر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوع پر پولیس کا پہرہ موجود ہے۔
تازہ ترین