• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین سے دوری معاشرتی انحطاط کا سب سے بڑا سبب ہے ،مفتی نعیم

کراچی (پ ر) اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصد معاشرے کی اصلاح ہے،دین سے دوری معاشرتی انحطاط کا سب سے بڑا سبب ہے ، دعوت دین اور حضور کی سنتوں پر عمل کے ذریعے ہی معاشرے کو درست چلایا جاسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہارجامعہ بنوریہ عالمیہ میں تبلیغی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے مرکزی رکن و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرتی واخلاقی تباہی سے نسل نوکو بچانے کیلئے سنتوں اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ اسلام م واحد مذہب ہے جو مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں دنیا کے ہر فرد کی رہنمائی کا سامان موجود ہے ، دین سے دوری کے باعث آج پوری امت مسلمہ مسائل کے شکار ہے۔
تازہ ترین