• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سکولوں کیلئے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹیز قائم کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپوٹرر سے)پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹیز قائم کی جارہی ہیں۔یہ اتھارٹیز پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس 1984کے تحت ہوں گی۔ضلعی رجسٹریشن اتھارٹی (ڈی آر اے) پانچ رکنی ہوگی جس کا چیئرمین متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا۔راولپنڈی میں ڈی آر اے کی تشکیل کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگر کی زیر صدارت ہوا۔جس میں ممبرو سی ای او ایجویکشن اتھارٹی ڈاکٹر کاشف اعظم، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،اور نجی سکولوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ والدین کے نمائندہ کے انتخاب کیلئے اشتہار دیا جائےگا جس کیلئے باقاعدہ شرائط طے کی گئی ہیں جن کے مطابق ایک کم از کم پوسٹ گریجویٹ ہو،بچے نجی سکول میں پڑھتےہوں،ورکنگ ہو،قانون کی سمجھ بوجھ ہو۔ نجی سکولوں کے نمائندہ کیلئے تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کسی ایک ممبر کا متفقہ طور پرانتخاب کرلیں ورنہ پھر اس کیلئے بھی شرائط طے کرکےمشتہر کیا جائے گا۔
تازہ ترین