• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن سیف اللہ خان خٹک ریٹائرہوگئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن ملتان سیف اللہ خان خٹک مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خا ن نے انکے اعزاز میں دفتر میں سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ب تقریب میںریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان، ایس پی لیگل شہزاد حمید،ڈی ایس پی منصورعالم خان ،پرایئویٹ سیکرٹری عبدالقادر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم ودیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسروسیم احمد خان نے ریٹائرڈہونے والے ریجنل انوسٹی گیشن سیف اللہ خان کو ملتان ریجن پولیس کی جانب سے یادگار شیلڈ پیش کی۔

تازہ ترین