• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے کے ایل ایف کا دھرنا جاری،کفن پوش بھوک ہڑتال شروع

چناری(نامہ نگار)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور چناری کے درمیان (بھرائیاں،چنوئیاں)کے مقام احتجاجی دھر نا نویں روز بھی جاری، چوبیس گھنٹوں کے لیےکفن پہن کر بھوک ہڑتال شروع، حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ،ایل او سی کی طرف جانے یا نہ جانےکا فیصلہ آج کیا جائیگا،دوسری جانب دس روز سے چکوٹھی کا راستہ کنٹینر لگا کر پولیس کی جانب سے بند کرنے کے خلاف چکوٹھی اور گردونواح کی سول سوسائٹی آج منگل کے روز ایل او سی طرف مارچ کرے گی، لبریشن فرنٹ کی جانب سے حکومت کودی جانے والی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی، ایل او سی چکوٹھی کی طرف بڑھنے یا نہ بڑھنے کے آج منگل کو ہی فیصلہ کیا جائیگا، احتجاجی دھر نا سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پوری کشمیری قوم کنٹرول لائن توڑنے کے لئے تیار ہے کشمیر کی آزادی کے لئے اگر جنگ ناگزیر ہے تو جنگ ہونی چاہئے ہم اس کے لئے بالکل تیار ہیں۔

تازہ ترین