سوکا ورلڈ کپ فٹ بال کے پہلے ہی میچ میں سلووینیا کے ہاتھوں 5-1 کی شکست کو کھلاڑیوں کو ویزہ نہ ملنا قرار دے دیا۔
جنگ نے یونان کے شہر کریٹ میں موجود پاکستانی ٹیم کے منیجر زیب خان سے جب پاکستان کو 5-1 کی بڑی شکست کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو ویزے نہیں دیئے گئے تھےجس کی وجہ سے ہم نے یورپ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں میں سے کچھ کو ٹیم میں شامل کرکے اپنا اسکواڈ پورا کیا۔ ہم پاکستان سے چھ کھلاڑیوں کے ساتھ کریٹ پہنچے تھے باقی حسن بشیر اور یوسف بٹ نے یہاں ٹیم کو جوائن کیا۔
اس سوال پر کہ کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے ویزہ کارروائی ایونٹ اسٹارٹ ہونے سے پندرہ بیس دن پہلے کلیئر ہوجاتی ہے، زیب خان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی اس سے قبل ایونٹ میں شرکت کرچکے تھے جن کے پاس شنجین ویزے تھے انہیں تو ایونٹ کیلئے ویزے مل گئے لیکن دیگر کھلاڑیوں کو ویزے نہیں دیئے گئے۔
انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے بھی ویزے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجود ہماری کہیں نہیں سنی گئی۔
پہلے میچ کیلئے پوری ٹیم اکٹھی کرنا مشکل ہوگیا۔ سکس اے سائیڈ کے چالیس منٹ کے کھیل میں کھلاڑیوں کو بار بار تبدیل کرنا پڑتا ہے ہمارے پاس تبدیلی کا آپشن ہی نہیں تھا۔ ہم نے پانچ کھلاڑی یورپ کے لے کر انہیں ٹیم کا حصہ بنایا۔
ان کھلاڑیوں میں عرفان یوکے، محمد علی ڈنمارک، شعبان ڈنمارک علی حیدر ہنگری کو ٹیم میں شامل کیا جس کی وجہ سے پوری ٹیم تبدیل ہوگئی۔ گول کیپر ریحان تک کا ویزہ نہیں ملا۔