• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری پائے میں بین الاقوامی مارخور کانفرنس اختتام پذیر

پاکستانی نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں اور دیگر ممالک کے نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے 10 ہزار فٹ بلند خیبر پختون خوا کے پُرفضا مقام سری پائے میں ہونے والی 5 روزہ بین الاقوامی مارخور کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔

2013ء میں چند پاکستانی نوجوانوں نے ’مارخور یوتھ امپیکٹ پروگرام‘ کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔

سری پائے میں بین الاقوامی مارخور کانفرنس اختتام پذیر


مارخور کانفرنسز میں اندرون اور بیرونِ ملک سے شرکت کرنے والے نوجوانوں کے لیے سلیکشن کا معیار بہت سخت ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: استور، امریکی شہری کا 90 ہزار ڈالر میں مارخور کا شکار

سری پائے کی شدید سردی میں دن رات خیموں میں ملکی و غیر ملکی ٹرینرز کے تربیتی سیشنز ان نوجوانوں میں مارخور کی صلاحیتیں پیدا کر کے انہیں جینے کا نیا ڈھنگ سکھا دیتے ہیں۔

کانفرنس میں 34 سے زائداضلاع اور 45 یونیورسٹیز کے مختلف مذاہب کے طلباء و طالبات نے اکٹھے وقت گزار کر ایک دوسرے کے کلچر کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

مارخور کانفرنس کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ اس قسم کے پروگراموں کا مسلسل انعقاد پاکستانی نوجوانوں کی تربیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین