آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استور میں امریکی شہری نے 90ہزار ڈالرز کے عوض مار خور کا شکار کرلیا ۔

سیکریٹری جنگلات آصف اللہ خان کے مطابق یہ رواں سیزن کا مارخور کا چوتھا اور آخری شکار تھا۔

انہوں نے مارخور کے چاروں شکار کے بارے میں بتایا کہ آخری والا شکار سب کم یعنی 90ہزار ڈالرز میں ہوا۔

سیکریٹری جنگلات کے مطابق سیزن کا پہلا شکار 1لاکھ 10ہزار ڈالرز، دوسرا 1 لاکھ ڈالرز، تیسرا 1 لاکھ 5ہزار ڈالرز اور چوتھا یعنی آخری 90ہزار ڈالرز میں کیا گیا۔

آصف اللہ خان کے مطابق مارخور کے شکار سے ہونے والی آمدن کا 20 فیصد حصہ حکومت اور 80 فیصد کمیونٹی پر دیا جاتا ہے۔

سکریٹری جنگلات کے مطابق سیزن کا آخری شکار امریکی شہری مسٹر جم نے 90ہزار ڈالرز کے عوض کیا،جو آخری تھا،اس سے پہلے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 3 اور مارخور کے شکار ہوچکے تھے۔

سیکریٹری جنگلات نے بتایا کہ جوٹیال گلگت میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر، دوسرا بونجھی استور میں ایک لاکھ ڈالر جب کہ تیسرا حراموش گلگت میں ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں شکار ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل مارخور کا شکار کرنے والے امریکی شہری برائن کنسل ہارلن نے پرمٹ کی مد میں ایک لاکھ10 ہزار امریکی ڈالر یعنی ایک کروڑ 52 لاکھ روپے ریکارڈ فیس ادا کی جو کہ پرمٹ کی مد میں ادا کی گئی اب تک کی سب بڑی رقم ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں