• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارخور کو پاکستان کےقومی جانورکادرجہ حاصل

آج دنیا بھرمیں جانوروں کا عالمی دن منایا جارہاہے،مارخور کو پاکستان کےقومی جانورکادرجہ حاصل  ہے۔

گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں ، جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔

اونچے پہاڑ،تنگ گھاٹیاں اور خطرناک چٹانیں اس جانور کے مسکن ہیں ۔ مار خور کو انسانوں کا نشانہ بننے کے خدشات اور برفانی چیتوں کا نوالہ بننے کے خطرات کا ہر وقت سامنا رہتا ہے۔

یہ جانور شدید سردی میں پانی کی تلاش میں اکثر ملحقہ نشیبی علاقوں کا رخ کرتاہے۔ اس کے غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے 1990 سے شروع کی جانے والی ٹرافی ھنٹنگ اسکیم میں ملکی اور غیرملکی شکاریوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ ادارے مارخور کے تحفظ اور اس کی افزائش نسل کے لیے حکومتی پالیسی کو کامیاب اور عوامی اشتراک وتعاون کو تسلی بخش قرار دیتے ہیں ۔۔ انہوں نے مار خور کی آبادی میں اضافے کے لیے مذید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

قومی جانور مارخور کے غیر قانونی شکار کو مکمل طور پرروکنے کے لیے قانون سازی کے ذریعے سخت سزاؤں کے تعین اور بھاری جرمانوں کی وصولی کو یقینی بنا کر قدرتی ماحول پر منڈلاتے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے ۔

 

 

تازہ ترین