• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا لیاقت بلوچ کو فون

مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کے حوالے سے رابطے تیز کر دیے ، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیا اور آزادی مارچ پر گفتگو کی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور اپوزیشن جماعتوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کا آئینی، سیاسی اور جمہوری حق حاصل ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی ف مولانا سلیم اللہ قادری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی شہباز شریف سے بھی 18 اکتوبر کو ملاقات طے ہو گئی ہے۔جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف آزادی مارچ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

تازہ ترین