• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ کی کمپنیاں تیل و گیس میں30کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری کرسکتی ہیں،سفیر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیوٹر اے اوپوزلنسکی نے کہا ہےکہ پولینڈ کی کمپنیاں تیل و گیس میں30کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری کرسکتی ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے مابین تجارتی حجم 70کروڑ ڈالر ( 109ارب روپے) سالانہ ہے۔ تیل ، گیس ، دفاعی شعبوں سمیت تجارت میں اضافے کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹیکسلا کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے سید ظہیر شاہ زیلدار اور سید احسن شاہ ذیلدار کی دعوت پر ذیلدار ہائوس ٹیکسلاکا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا پولینڈ یورپ کا مرکز ہے اور پاکستان کواپنی برآمدات یورپ کے دیگر حصوں تک رسائی کے لیے پولینڈ سے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات استعمال کر نے کی پیش کش کرتے ہیں ۔ پولینڈ کے سفیر نے ٹیکسلا میوزیم اور ٹیکسلاکے تاریخی بدھا تہذیب کی جگہوں کا بھی دورہ کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز کی پلوشہ خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ سفیر نے کہا کہ پولش کمپنیاں 20کروڑ سے 30کروڑ ڈالر تک تیل اور گیس کے شعبوںمیں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔
تازہ ترین