• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ الیکشن ،تحفظات کے خاتمے ، مارچ حمایت کیلئےجے یوآئی کاپی پی سے رابطہ

اسلام آباد(عاصم یاسین ) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کی حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات کو ختم کرنے اور آزادی مارچ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے ،منگل کے روز خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما اکرم خان درانی نےسیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیئر حسین بخاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کے اتحاد کے ساتھ رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر انکی روح کے مطابق عمل کریگی ،ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے تمام ممبران آزادی مارچ کے سٹیج پر ہوں گے، حزب اختلاف متحد ہے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھے گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گھوٹکی ضمنی انتخاب میں جے یو آئی (ف) سے حمایت مانگی تھی اور ہم نے نہ صرف حمایت کی بلکہ اپنے پولنگ ایجنٹوں کو بھیجا تھا لیکن لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے کسی بھی سطح پر ہم سے حمایت نہیں مانگی ہے۔
تازہ ترین