• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور لیبارٹریوں میں کام بند ہونے سے علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچاررہااور مریض شدید مشکلات و پریشانیوں میں مبتلاء ہیں ، غریب لوگ نجی لیبارٹریوں پر تشخیصی ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہوگئے ، انتظامیہ ا و پی ڈی کو فعال رکھنے کیلئے سینئر ڈاکٹرز ذریعے کوشاں ہےگرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر بھر پور احتجاج کیاجائے گا اور اگر حکومت نے ہمارے کارکنان اور لیڈروں کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی تو صوبہ بھر کے ہسپتالوں کی انڈور سروسز بھی بند کر دیں گے ۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے نجکاری کا قانون واپس لینے تک حکومت سے مذاکرات نہ کرنے اور ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیرمین سلمان حسیب نے کہا کہ آج او پی ڈی کی ہڑتال کا چھٹا روز تھادو ہزار سے زائد عملہ سراپا احتجاج ہے مگر کوئی سن نہیں رہا45000 سے زائد آپریشن ہسپتالوں میں نہیں ہورہے،ہمارے لیڈران یا ہمارے کارکنان کے خلاف کوئی بھی کاروائی ہوئی تو انڈور سروسز بند کردیں گے۔
تازہ ترین