• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی بلیک میلنگ سکینڈل انتظامی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، جے ٹی آئی (ن)

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کی بلیک میلنگ قابل مذت اور شرمناک عمل ہے ایک اسلامی معاشرہ میں ایسی حرکت ہماری اسلامی شناخت پر سوالیہ نشان ہے اور پشتون بلوچ تہذیب میں ایسے اعمال ہماری روایات کے منافی ہیں اس عمل کی پوری تحقیقات کی جائے ان خیالات کا اظہار جے ٹی آئی نظریاتی پاکستان کے مرکزی صدر عبدالرحیم صبا مرکزی جنرل سیکرٹری عباس لطیف یوسفزئی بلوچستان یونیورسٹی کے صدر نورمحمدترین انجینئر خلیل احمد انجینئر سیدثنااللہ شاہ فضل الرحمن رحمانی ڈاکٹر جعفرخان اسداللہ انجینئر غوث اللہ و دیگر نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو نو گو ایریا بنانے کے باوجود ایسا شرمناک واقع سامنے آنا وی سی اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے اور ان کی نااہلی ظاہر کرتا ہے ۔ اس شرمناک واقع کی نوٹس لیا جائے اور بالاحکام تک پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم چانسلر گورنر آف بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کریں اس سے یونیورسٹی کی طالبات میں اضطراب پایا جاتاہے لہٰذااس واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین