• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی سہولت کیلئے مین گیٹ کھول دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی سہولت کے لئے مین گیٹ کھولنے کا حکم دیا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے مطالبے پر حبیب بنک کے سامنے مین گیٹ کو صبح کے وقت ڈاکٹروں کی گاڑیوں کے داخلے کے لئے کھولا جائے گا جس کے لئے نشتر انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں کو خصوصی اسٹیکرز جاری کئے جائیں گے۔پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا ہے کہ نشتر روڈ پر ڈیوائیڈر کی تعمیر کے بعد ڈاکٹروں کو بالخصوص صبح کے اوقات میں ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی میں گیٹ نمبر دو سے داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور رش کی وجہ سے ڈیوٹی پر بروقت پہنچنا ناممکن ہوجاتا تھا۔پی ایم اے نے اس مسئلے پر نشتر انتظامیہ سے بات کی تھی۔
تازہ ترین