• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف جاری آپریشن ناکام ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے میں فالو اپ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن ناکام ہوگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ملتان تحصیل ملتان سٹی کے مواضعات ڈیرہ محمدی دورانہ لنگانہ طرف مبارک اول سورج میانی ٹنڈنی جمعہ خالصہ طرف مبارک دوئم طرف اسمعیل اراضی غلام یاسین تحصیل ملتان صدر کے درجنوں مواضعات میں سینکڑوں لینڈ سب ڈویژن اور ہاؤسنگ سکیم موجود ہیں ایم ڈی اے کی جانب سے مختلف ادوار میں ان ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے کر کارروائی کرنے کے اعلان کر کے انفورسمنٹ سیل کے ذریعہ کاروائی کی گئی لیکن یہ کاروائی صرف ایک دن تک محدود رہی ۔ بتایا گیا ہے ایم ڈی اے کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل تعمیرات کے آپریشن کے بعد کسی قسم کا فالو اپ نہیں لیا جاتا جس کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات کے سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا ہے اس ضمن میں یم ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب بھی غیر قانونی تعمیرات کا کیس سامنے آتا ہے تو ایم ڈی اے کاروائی کرتا ہے جس کے بعد ڈویلپر اور بلڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین