• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کو کینٹ ایریا میں دکانوں پر چھاپوں سے روک دیا

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو کینٹ ایریا میں دکانوں پر چھاپوں سے روک دیا اورایڈوکیٹ جنرل ے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سمات 31 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دیا کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی کے وکیل فرقان یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، سیکرٹری فوڈ کینٹ کے ایریامیں واقع بڑے بڑے سٹوروں پر چھاپے مارہے ہیں ضلعی انتظامیہ کو کینٹ میں کاروائی کا اختیار ہی نہیں ہے لیکن پھر بھی چھاپے ماررہے ہیں سپریم کورٹ نے اس بابت فیصلہ دیا ہے کہ جرمانے اور چھاپے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کا نہیں‘ عدالت میں ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے انہوں نے جواب جمع کرنے کیلئے مہلت مانگ لی تو اس دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ آ پ ہر کیس میں کہتے ہیں کہ ریکارڈ نہیں عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد ضلعی انتظامیہ کو مزید کاروائیوں سے روکتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل آ فس سے جواب مانگ لیا عدالت نے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین