• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان کا پہلا فرد جس نے شیروانی پہنی

شہزادہ ولیم شیروانی زیب تن کرنے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: یادگار پاکستان میں شاہی جوڑے کی میزبانی کس نے کی؟

برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے پر ہیں۔

گزشتہ روز شاہی جوڑے کے لیے برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو اور ان کی اہلیہ جوانا ڈریو کی جانب سے یادگار پاکستان میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

شہزادہ ولیم، کیٹ میڈلٹن نے رکشے کی سواری کی


تقریب میں کیٹ نے سبز رنگ کی لانگ فراک زیب تن کی جبکہ شہزادہ ولیم نے سبز شیروانی زیب تن کی اورشیروانی پہننے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے۔

شہزادے ولیم کی شیروانی نعمان عارفین نامی ڈیزائنر نے تیار کی۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مینز اسٹائل ایڈیٹر اسٹفن ڈوئگ نے اپنی خبر  میں شیروانی کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی ڈیزائنر کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی لکھا کہ شیروانی شہزادے ولیم پر شاندار لگ رہی تھی۔

عشائیے میں شاہی جوڑا رکشے میں سوار تقریب میں پہنچا جبکہ پاکستان کی معروف شخصیات نے بھی اس عشائیے میں شرکت کی۔

یادگار پاکستان میں منعقد تقریب میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن رکشے میں سوار ہوکر شکر پڑیاں پہنچے۔

تازہ ترین