• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہزادہ ولیم، کیٹ میڈلٹن نے رکشے کی سواری کی

شہزادہ ولیم، کیٹ میڈلٹن نے رکشے کی سواری کی


برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے اسلام آباد میں رکشے کی سواری کی۔

برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں اسلام آباد کے یادگارِ پاکستان میں تقریب منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ولیم سے طالبہ کا دل کو چھولینے والا مکالمہ

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور جوانا ڈریو کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے شاہی جوڑے کے اعزاز میں منعقدہ عشایے میں میں سیاسی و عسکری حکام اور شوبر سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہیں۔

شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ میڈلٹن رکشے میں سوار ہوکر شکر پڑیاں میں واقع یادگارِ پاکستان پہنچے۔

برطانوی شاہی جوڑے نے تقریب کے لیے سبز رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، شہزادہ ولیم نے شیروانی زیب تن کی۔

تازہ ترین
تازہ ترین