• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یادگار پاکستان میں شاہی جوڑے کی میزبانی کس نے کی؟

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے موقع پر یادگار پاکستان آمد پر  عشائیہ منعقد کیا گیا جس کی میزبانی نورین خان نے کی۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

نورین خان بی بی سی ایشین نیٹ ورک کی معروف ڈی جے ہیں جو سوشل میڈ یا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں ۔


یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ولیم، کیٹ میڈلٹن نے رکشے کی سواری کی

برٹش ایشین ٹرسٹ کی سفیر نورین کو برٹش ہائی کمیشن کی جانب سے یادگار پاکستان پر شہزادی ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی میڈیا کوریج کے لیے برمنگھم سے خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔


نورین خان نے پاکستان آمد پر اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ پاکستان شہزادہ اور شہزادی کی میڈیا کوریج کے لیے آئی ہیں۔


گزشتہ روز یاد گار پاکستان میں شاہی استقبالیہ کے ریڈ کارپٹ پر نورین خان نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔


اپنی پوسٹ میں نورین نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ اتنی بڑی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔

ساتھ ہی نورین کا کہنا تھا کہ وہ تقریب کی واحد مہمان ہیں جنہیں تقریب میں اپنے ساتھ فون رکھنے کی اجازت ہے تاکہ میں آپ سب کے ساتھ اس یادگار تقریب کو شیئر کر سکوں۔

نورین نے کہا کہ شاہی استقبال کے لیے انہیں  خصوصی رسائی  دینا اپنے لیے اعزاز کی بات سمجھتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑے کی صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں

تقریب کا باقائدہ آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انہوں نے عشائیے کی ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کیں۔


شہزادہ اور شہزادی سمیت پاکستان کے نامور اداکاروں  کے ساتھ بھی نورین نے تصویر اپلوڈ کیں ۔

یادگار پاکستان پر منعقد تقریب میں معروف شوبز شخصیات سجل علی ، احد رضا میر، مہوش حیات، ماہرہ خان ، حریم فاروق، شان شاہد اور عاطف اسلم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین