آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

احمد شہزاد، عمراکمل کی’بہت اوپر‘ سے سفارش آئی، مشاہد اللہ خان

احمد شہزاد، عمراکمل کی’بہت اوپر‘ سے سفارش آئی، مشاہد اللہ خان


مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ’ بہت اوپر‘ سے سفارش آئی۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے اجلاس کے دوران کیا، اس موقع پر حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹیم کی شکست پر تنقید کی۔

سینیٹ کی قائمہ برائے کھیل کے اراکین نے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔


سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا ،جو ’بہت اوپر ‘سے آئی تھی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مصباح الحق نہیں چاہتے تھے کہ یہ دونوں کھیلیں، کوچ کی ٹیم مختلف تھی، جس میں عمر اکمل اور احمد شہزاد شامل نہیں تھے۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی شمولیت سے ٹیم میں بددلی پھیلی، مصباح الحق پر اس کے برے اثرات پڑے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سفارش پر کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی وجہ سے پاکستان دوسرے درجے کی ٹیم سے 0-3 سے ہارا۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مصباح الحق کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے 32 لاکھ روپے کی نوکری بچانے کے لیے دباؤ قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ’کرکٹ کے وفادار‘ اور ’کرکٹ کے پی ایچ ڈی‘ پاکستان کرکٹ کے نقصان کے ذمہ دار ہیں۔

دوسری طرف حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سیکنڈ کلاس ٹیم سے ایسے ہارنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید