آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فرانس: مسلم خاتون سے اسکارف اتروانے کا ہتک آمیز رویہ

فرانس کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان نے مشرقی فرانس کی علاقائی کونسل کے اجلاس میں شریک مسلمان خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کردیا۔

اس موقع پر میرین لی پین کی نیشنل ریلی پارٹی کے رکن جولین اوڈول نے مذکورہ خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جس سے خاتون کا بچہ افسردہ ہوگیا اور اپنی ماں سے لپٹ گیا۔مسلم خاتون اپنے بچےکو دلاسا دیتی رہیں۔

کونسل کی صدر نے سیاستدان کے رویے کو انتہائی ناگوار قرار دیا۔

مسلم خاتون اسکول کے بچوں کے ایک گروپ کے ساتھ کونسل کی میٹنگ میں شریک تھیں، اس دوران جولین اوڈول نے کونسل کی صدر سے کہا کہ وہ خاتون کو حجاب اتارنے کا کہیں۔

اس موقع پر جولین اوڈول نے سیکولر اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں پیرس کے پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک انتہاپسند نے چار پولیس اسٹاف ممبرز کو مارڈالا تھا۔

بعدازاں جولین اوڈول اپنی نیشنل ریلی پارٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ چیمبر سے نکل گئے اور ایک سخت بیان جاری کیا۔

جولین اوڈول اور ان کی جماعت کے اس طرز عمل کو بہت سارے لوگوں بشمول علاقائی پارلیمنٹ کی اسپیکر میری گوئٹ ڈفی نے ناپسند کیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا قانون اور پارلیمنٹ کسی رکن کے ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی عائد نہیں کرتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید