آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تیار

برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق 5 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ان کے روٹس پر تعینات ہوں گے۔

پولیس کے مطابق شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کو لاہور میں صدارتی پروٹوکول دیا جائے گا۔ برطانوی شاہی جوڑے کو کلئیر روٹ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے چھ سو وارڈنز روٹ پر تعینات ہوں گے۔ شاہی مہمان کی اپنی سیکورٹی ان کے ساتھ چلے گی۔ ایلیٹ فورس شاہی قافلے کے اسکواڈ کا حصہ ہو گی۔تاریخی مقامات شاہی جوڑے کی آمد سے قبل عوام کے لیے بند ہوں گے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد


برطانوی مہمانوں کے تمام روٹ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ وزٹ والے مقامات کو اسپیشل برانچ کلئیر کرائے گی۔ سراغ رساں کتوں کی مدد سے دورے کے مقامات کو کلئیر کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید