• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی کمیونٹی کے وفد کی پرتگال میں سفیر پاکستان سے ملاقات

لزبن (نمائندہ جنگ) پرتگال میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے وفد نے ایڈورڈز کالج کو حکومتی تحویل میں دینےکے خلاف پاکستانی سفارتخانہ پرتگال کے سفیر جاوید جلیل خٹک سے ملاقات کی جس میں مسیحی کمیونٹی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور ایک پٹیشن بھی جمع کروائی جس میں وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی گئی کہ مسیحی اداروں کو قومی تحویل نہ لیا جائے، ایسا کرنے سے پاکستانی مسیحیوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ وفد میں اظہر جیمس، سنیل قمر، شکیل یوسف، راحیل صنوبر، اریج وکٹر عاشر خان، شفیق مسیح، سرفراز مسیح، سہیل گل، عدنان بھٹی یعقوب جلال اور سرفراز فرانسس شامل تھے۔ اس موقع پر کمیونٹی رہنماوں کا کہنا تھا مسیحی قوم غیرت مند قوم ہے اور ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے کہ ایسے ادارے جو صدیوں سے پاکستان کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں انہیں قبضےمیں لے لیا جائے۔
تازہ ترین