• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان کا واقعہ ہماری روایات پر حملہ ہے، جمال رئیسانی

کوئٹہ(آن لائن) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نےکہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے جیسے واقعات پشتون بلوچ روایات کے منافی ہیں بلوچستان حکومت اورگورنر بلوچستان واقعے کافوری طور پرنوٹس لیں اگر صحیح معنوں میں تحقیقات نہیں کی گئی تو ہم احتجاج کرینگے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے معصوم بچیوں کے ساتھ جس طرح کارویہ رکھا جارہا ہے یہ نا قابل برداشت ہے ،حکومت کو چاہئے کہ وائس چانسلر اورانتظامیہ کے خلاف موثراقدامات اٹھائے جائیں، یہ ہماری طالبات پر نہیں بلکہ پشتون بلوچ روایات پر حملہ کیا گیا ہے ،حکومت صاف وشفاف تحقیقات کر کے اصل محرکات کو عوام کے سامنے لائے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح واقعے کا نوٹس لیا ہے اسی طرح اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہئے۔
تازہ ترین