• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن قوتوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہےکہ خطے میں گریٹ گیم شروع ہوچکاہے، دشمن قوتیں ملک کو بحران اور بدامنی کی آگ کی طرف دھکیلناچاہتی ہیں، امریکہ خطے سے امن اور ترقی کوچھینا چاہتا ہے ان دشمن قوتوں سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، دشمن قوتوں کے کارندے ملک میں دوسری قوتوں کے اشاروں پر ملک میں بدامنی کی آگ پھیلارہی ہیں ، ان کارندوں کو نشان عبرت بنایا جائے، بھارت اور دیگر دشمن ممالک ملک کو سیاسی اور معاشی انتشار اور عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ کا وجود پورے خطے کے لیے ناسور ہے، حکمرانوں نے اقتدار کی مجبوریوں کی خاطرغلامی کا طوق کو گلے میں ڈال کررکھاہے، امریکہ امت مسلمہ سے جینے کاحق چھین رہاہے، دنیا میں قتل وغارت گری، تشدد، انتہا پسندی، سفاکیت اور عدم برداشت بھی مغربی طاقتوں کی پیدا کردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کوبدامنی اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے غلامانہ پالیسیوں کوخیربادکہیں۔
تازہ ترین