• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8ماہ میں 266گینگ گرفتار ، 13کروڑ 92 لاکھ کا مال برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور 266 گینگز کے 847 اراکین کو گرفتار کرکے 13 کروڑ 92 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ملتان ،وہاڑی خانیوال،لودھراں میں مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 2 ہزار سے زائد خطرناک اسلحہ ،پسٹل اور ہزاروں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ اس حوالے سے آرپی او ملتان وسیم احمد خان نے ضلعی پولیس افسران کو سماج دشمنوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوام کے مسائل حل اور جرائم کی شرح میں کمی لائی جائے اور عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی تیز تر پیروی کی جائے۔
تازہ ترین