آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

رکشہ ڈرائیوروں کا بھتہ خوری کیخلاف کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) رکشہ ڈرائیوروں نے جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کی قیادت میں کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ کراچی کی طرز پر ملتان میں بھی بھتہ خوری شروع ہوگئی ہے ،ملتان کے مختلف پبلک مقامات پر بھتہ خوروں کی سرپرستی پولیس کرتی ہے احتجاجی مظاہرے میں چوہدری اطہر عزیز، حافظ عبد الرحمن، مہر عاشق، چوہدری عبد الغنی، شیخ سرفراز ،اختر شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکشہ ڈرائیوروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ عزیز ہوٹل چوک پر بھتہ خور رکشہ ڈرائیوروں سے فی چکر 60روپے سے 70روپے تک غیر قانونی وصولی کرتے ہیں ۔جس کی کئی بار شکایت بھی کی گئی ۔گزشتہ دنوں ایک رکشہ ڈرائیور کا سر پھاڑ دیا گیا ،جس کی شکایت کی گئی توالٹارکشہ ڈرائیوروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھانہ جلیل آباد پولیس مظاہرین کے خلاف مقدمہ فی الفور خارج کرے بصورت دیگر رکشہ ڈرائیور سی پی او آفس کے سامنے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔

ملتان سے مزید