• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیگ شپ ریفرنس،نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی آج سماعت کریں گے۔ اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت نے فلیگ شپ انوسٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بری کر دیا گیا ، نیب نے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ نیب نے نواز شریف ،حسین نواز اور حسن نواز کے حوالے سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ 

تازہ ترین