• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا ایجنڈا واضح نہیں ، کس کیلئے آزادی مارچ کر رہے ہیں؟ سرور خان

اسلام آباد(طاہر خلیل) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا یجنڈا واضح نہیں ،کس چیز کیلئے آزادی مارچ کر رہے ہیں ؟ مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے تو ایک لفظ کشمیر پر نہیں بولے ، اب اگر دنیا کشمیر پر بات کر رہی ہے تو مولانا اسے خراب نہ کریں۔

جنگ کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اصلاحات کے سبب خسارے اور بدحالی کا شکار پی آئی اے کی آمدنی میں حالیہ 6 ماہ میں پہلی بار 30 فیصد اضافہ ہو گیا۔

3200 باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کردیئے گئے ،جبکہ ائر پورٹ سیکورٹی فورس نے مختلف کرنسیوں میں 36 کروڑ 30 لاکھ کی منی لانڈرنگ ناکام بنا دی ، سیاحت کے فروغ کیلئے سیدو شریف ، چترال ، مظفر آباداور راولا کوٹ ائر پورٹ جلد جدید سہولتوں کے ساتھ مکمل آپریشنل کر دیئے جائیں گے۔

گوادر اور کوئٹہ ائر پورٹ پر طیاروں کی محفوظ آمد و رفت کیلئے ائر فیلڈ لائٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا ،سیالکوٹ شارجہ ، اسلام آباد دوحہ ،لاہور مسقط ، سیالکوٹ پیرس، سیالکوٹ بار سلونا،ملتان شارجہ ، پشاور شارجہ اور پشاور العین (عرب امارات ) کے نئے روٹس کھولے جائیں گے ۔

تازہ ترین