• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،آرمی چیف، کنٹرول لائن پر مورچوں کا دورہ، سرحدوں کی صورتحال پربریفنگ لی

بھارت جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، آرمی چیف 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہاہے کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گےاورہر قیمت پر اپنا حقیقی کردار ادا کرتے رہیں گے، بھارت جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی مورچوں کا دورہ کیا،جنرل باجوہ کو سرحدوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ بھارت جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہم اس کا جواب دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو مسلسل محاصرے میں بہادری کے ساتھ بھارتی مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہم انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جو بھی قیمت ادا کرنا پڑی ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین