• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس کی دکان میں دھماکا، 5 افراد زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع خیابانِ بدر کی ایک دکان میں کمپریسر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز کافی دور تک سنائی دی جس کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دکان سے زخمیوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ، پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار جاں بحق

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کمپریسر پھٹنے کی جگہ سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین