آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمان کی مسلح افواج کے سربراہ کا اسلام آباد کا دورہ

عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ  


عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پرنسپل سٹاف آفیسرز سے مصافحہ کیا۔

عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے پاکستان اور عمان بحریہ کے مظبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید