• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو میانوالی کالونی کا رہائشی15 سالہ لڑکا لاپتا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حددو محمدی مسجد چوک،نیو میانوالی کالونی ،منگھوپیر روڈ کا رہائشی15سالہ اسد علی ولد محمد رمضان یکم اکتوبر 2019 سے لاپتہ ہے، اسد علی نے براؤن کلر کے پکڑے پہنے ہوئے ہیں اور اسکا ایک پاؤں تھوڑا چھوٹا ہے جسکی وجہ سے وہ لنگڑا کر چلتا ہے، گمشدگی کی رپورٹ تھانہ پیر آباد میں کرا دی گئی ہے، کسی کو اسد علی کے بارے میں علم ہو وہ تھانہ پیر آباد کو اطلاع د ے۔

تازہ ترین