• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایس ایس پی ساجد سدوزئی کا بیان قلمبند

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایس ایس پی ساجد سدوزئی کا بیان قلمبند کرلیا۔ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے عدالت میں جے آئی ٹی کی تصدیق کی ۔ جمعرات کو پیشی کے موقع پر جیل حکام نے مرکزی ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا۔ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر پیش ہوئے جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور اہم گواہ ایس ایس پی ساجد سدوزئی بھی پیش ہوئے۔ ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے عدالت میں جے آئی ٹی کی تصدیق کی اور انکشاف کیا کہ ملزم رضوان قریشی نے تفتیش کے دوران سانحہ بلدیہ فیکٹری کے بارے میں بتایا کہ رحمان بھولا نے حماد صدیقی کے کہنے پر بھتہ مانگا، بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری کو آگ لگائی گئی ۔

تازہ ترین