• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، ہیئرڈریسر کی دکان میں دھماکے سے 3افراد زخمی،دھماکہ کمپریسر پھٹنے سے ہوا،پولیس

ڈیفنس، ہیئرڈریسر کی دکان میں دھماکے سے 3افراد زخمی


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس خیابان بدرمیں ہیئرڈریسر کی دکان میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کے فوری بعد پولیس نے پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکوڈ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا،پولیس کے مطابق دھماکہ کمپریسر پھٹنے سے ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے کمپریسر کے ٹکڑے تحویل میں لے لیے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 28 سالہ محمد رضا ،17 سالہ مدنی ،21 سالہ ناظم کے نام سے کرلی گئی جب کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر بارود کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے،دھماکے کے نتیجے میں 2دکانوں کو زیادہ جبکہ دیگر دکانوں کا کم نقصان ہوا ہے۔

تازہ ترین