• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر جمہوری اقدامات کی ہر فورم پر مخالفت کرینگے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپٹ مافیا پر نیب نے پردہ ڈالاہے، نیب انتقامی کارروائیوں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، دعوؤں کے باوجود باہر پڑے ہوئے اثاثے ملک واپس نہیں لائے جا سکے بلکہ کرپٹ مافیا کے کیسز بند کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت کوفروغ دیا جارہاہے، سول اداروں سے آزادی اوراختیارات کوسلب کیاجارہاہے جہاں سے اقتدار کے پروانے ملتے ہیں وہاں سے ملکی اورقومی فیصلے مسلط کئے جاتے ہیں۔قومی ادارے براہ نام رہ چکے ہیں، ملک میں سیاسی جماعتوں کے اختلاف سے غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھارہی ہیں ایسے اقدامات سے معلوم ہورہا ہے کہ یہ جمہوری حکومت نہیں بلکہ آمرانہ قوتوں کی تشکیل کردہ ہے۔ جمعیت نظریاتی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کودرپیش اندرونی اوربیرونی سازشوں کا راستہ روکنے کیلئے ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں پر بھاری زمہ دار عائد ہوتی ہے، درپیش چیلنجز اور سازشوں سے قوم کوآگاہ کرناہے، ذاتی مفادات کی بجائے ملک وقوم کی اجتماعی مفاد کاسوچنا ہوگا۔
تازہ ترین