• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی کا اجلاس، ٹیکنیکل الائونس پر غور

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن(ایوٹا) کابینہ کا اجلاس صدر ڈاکٹر صادق علی کی صدارت میں منعقد ہواس جس انجینئرنگ یونیورسٹی کے پاکستان انجینئر نگ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ملازمین کےلئے ٹیکنیکل الاونس کے بارے میں غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی نے کہا کہ انجینئرنگ کونسل کی ایگزیکٹو باڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان بھر کے سرکاری اداروں میں انجینئرز کو ٹیکنیکل الاونس دیا جارہاہے۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیروز شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تقریباً تمام اداروں کے انجینئر ز کو ٹیکنیکل الائونس دیا جارہاہے صرف انجینئرنگ یونیورسٹی کے ملازمین کو اس سے محروم رکھا گیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایسوسی ایشن فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کو تحریری طور پر مطالبہ سے آگاہ کرے گی ملازمین کے مطالبے حکومت کے سامنے رکھے جائیں۔
تازہ ترین