• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے والی پارٹی پی ٹی آئی امیدوار کی سہولت کار ہے: عاجز دھامرا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا گزشتہ روز لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دھرنے والی پارٹی پی ٹی آئی امیدوار کی سہولت کار ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی عاجز دھامرا نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 43 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی جیت رہی تھی کہ اچانک نتائج روک دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا: فردوس عاشق

عاجز دھامرا نے لاڑکانہ میں جے یو آئی ف پر بھی تحریکِ انصاف کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں دھرنے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی سہولت کار ہے۔

تازہ ترین