• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے امن ايمبولينس کیلئے گرانٹ منظور کرلی

سندھ حکومت نے امن ايمبولينس کیلئے گرانٹ منظور کرلی
سندھ حکومت نے امن ایمبولینس سروس کے لیے 17 کروڑ 97 لاکھ روپے جاری کرديئے

سندھ حکومت نے امن ايمبولينس سروس کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی۔

سندھ حکومت کی جانب سے امن ایمبولینس سروس کے لیے 17 کروڑ 97 لاکھ روپے جاری کرديئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے گذشتہ روز امن ایمبولینس سروس بند ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ امن ایمبولینس کے بند ہونے کا تاثر غلط ہے، یہ شہریوں کے لئے ایک بہترین سروس ہے۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ امن ایمبولینس کے فنڈز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے امن ايمبولينس کیلئے گرانٹ منظور کرلی


مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امن ایمبولینس سروس کو بیل آؤٹ پیکج دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی خواہش ہے یہ سروس جاری رہے۔

تازہ ترین