آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیب کا فوکس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب کا فوکس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں، باقی سب ان کے چنگل سے نکل گئے ہیں۔ وزیراعظم نے عوام کو خوفناک خواب دکھائے تھے۔ یہ حکومت اب نہیں رہ سکتی اس کا رہنا قابل برداشت نہیں۔

لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ملک کے اندر ثالثی نہیں ہو سکی اور چلے ہیں دوسرے ملکوں کی ثالثی کرانے۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا ہے، اسی لیے اسلامی ریاستیں بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اور وزیر داخلہ پاکستان کے ٹکڑے کرنے اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور حکومت خاموش ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں، انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا جارہا۔ اگر یہی صورت حال رہی تو پیپلز پارٹی احتجاج کی طرف جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید