• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں شکست‘بلاول پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 11لاڑکانہ 2 میں پیپلز پارٹی کی شرمناک شکست کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے رہنمائوں پر برس پڑے۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد نوڈیرو ہائوس میں ہنگامی اجلاس میں بلاول نے پارٹی رہنمائوں سے شکست کے اسباب پر تفصیلی بات چیت کے دوران پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دیا گیا۔ اس موقع پر بعض پارٹی رہنمائوں پر پارٹی کے نامزد امیدوار کی مدد کرنے کے بجائے اندرون خانہ اسکی مخالفت کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔
تازہ ترین