آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فیصل صالح حیات کی الیکشن پٹیشن احتجاجاً واپس لینے کیلئے درخواست

اسلام آباد(عاصم یاسین)سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات نے الیکشن ٹریبونل لاہور ہائی کورٹ سے اپنی پٹیشن واپس لینے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔یہ درخواست فیصل صاح حیات نے احتجاجاً جمع کرائی ہے کیونکہ پٹیشن 15ماہ گزرنے کے باوجود تاحال ابتدائی مراحل ہی میں ہے اور اس بات کا اندیشہ ہے کہ قومی اسمبلی کی پوری مدت گزر جائیگی لیکن پٹیشن کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکے گی۔پٹیشن واپس لینے کیلئے دی گئی درخواست میں فیصل صالح حیات نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن 2018کا تمام طرقہ کار محض ایک ڈھونگ تھا مزید یہ کہ دی گئی پٹیشن کے فیصلے میں تاخیر زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

اہم خبریں سے مزید