• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر پر فائرنگ، ایک شہری شدید زخمی

سماہنی (نمائندہ جنگ) کنٹرول لائن پر سماہنی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقے تھاتھی کوٹلی گوجراں کا رہائشی قمر ولد محمد شبیر اپنی زمین سے گھاس کاٹ رہا تھا کہ بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی اسے آ لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ مقامی سطح پر طبی امداد دینے کے بعد اسے میرپورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

تازہ ترین