• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہمی اتحاد کے فروغ کیلئے کوشش کی جائے،آغا مجتبیٰ زمانی

کراچی(پ ر) انجمن کاظمیہ پا کستان کی جانب سے مجلس شہادت امام حسین ؑ مسجد و امام بارگاہ کاظمیہ عباس گوٹھ ،فلٹر پلانٹ میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران آغا مجتبیٰ زمانی نے کہا کہ مسلمان دامن رسولؐ و اہلبیت اطہار ؑ سے وابستگی اختیار کریں تو دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بے راہ روی کے اس دور میں مسلم سربراہان بھی مسلمانوں کی درست سمت رہنمائی کریں اور کوشش کریں کہ مسلم دنیا ایک دوسرے کے قریب آئے اور باہمی اتحاد کے جذبوں کو فروغ حاصل ہو۔
تازہ ترین