• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی طاقت قانون ختم نبوت تبدیل نہیں کرسکتی،مفتی محمدجان نعیمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنّت سندھ کے امیر مفتی محمدجان نعیمی نے کہاہے کہ ختم نبوت کی تحریک وجدوجہد،اکابرین کی لازوال قربانیوں اور شہداء کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا،دنیاکی کوئی طاقت قانون ختم نبوت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرسکتی،عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنے کے لئے پوری قوم سرسے کفن باندھ کر ہر قربانی دینے کو تیارہے،تحفظ ختم نبوت کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے والے رول ماڈل ہیں،یہ باتیں انہوں نے مرکزی جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر مفتی عبدالعلیم قادری کے زیرصدارت تاج المساجدکورنگی میں منعقدہ تاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،کانفرنس سے علامہ غلام یاسین گولڑوی، ناظم اعلیٰ کراچی صاحبزادہ محمدزبیر صدیقی ہزاروی، امیر ضلع کورنگی علامہ محمدزبیر عامر گیلانی، علامہ فیاض احمدنقشبندی، علامہ سید فرحان شاہ نعیمی، علامہ مفتی شہبازمدنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،مفتی محمدجان نعیمی نے کہاکہ آئین کی رو سے قادیانی پاکستان میں اپنی تبلیغ اور شعائراسلام کو استعمال نہیں کرسکتےعلامہ محمد زبیرعامر گیلانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور اہل ایمان اس کے تحفظ کیلئے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین