• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شخص سِکّے لیے کار خریدنے چلاگیا


چینی شخص نے انوکھے انداز میں گاڑی خریدی، لاکھوں سِکّے لیے ڈیلر کے پاس پہنچ گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عام طور پر سب نے کار شو رومز میں صارفین کو مہنگی ترین گاڑی خریدتے دیکھا ہی ہوگا لیکن چینی شخص کےانوکھے انداز نے تو نہ صرف ڈیلر کو حیران کردیا بلکہ اسٹاف کو بھی پریشان اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ایک چینی شخص لاکھوں سِکّے لیے کار ڈیلر کے پاس پہنچا اور گاڑی خریدنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈیلر حیران و پریشان ہوا، تاہم اپنے اسٹاف کو سِکّے گِننے پر لگا دیا اور یوں دو گھنٹوں کی محنت کے بعد 250 کلو وزنی سِکّوں کی یہ گِنتی پُوری ہوئی تو چینی شخص گاڑی کی قسط ادا کرنے میں کامیاب ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اِن سِکّوں کی کُل رقم 40 ہزار یوان تھی جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین