• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 خواتین خلابازوں نے نئی تاریخ رقم کر دی


دو امریکی خواتین خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں کام کرتے ہوئے اسٹیشن کے ایک خراب پاور کنٹرولر کو تبدیل کرکے تاریخ رقم کردی۔

ناسا کی خلاباز کرسٹینا کاچ اور جیسیکا میر نےخلا میں کام کرتے ہوئے اسٹیشن کے ایک خراب پاور کنٹرولر کو تبدیل کردیا، اُنہوں نے اِس مشن کے لیے خلائی اسٹیشن سے باہر نکلنے سے پہلے حفاظتی معیارات کے مطابق اپنے خلائی لباس میں ضروری تبدیلیاں کیں اور خلائی سوٹ تیار ہونے کے بعد دونوں خواتین خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر ایک خراب آلے کو تبدیل کیا اور کُچھ وقت خلا میں گُزارا۔

ناسا کے مطابق یہ دُنیا کی تاریخ میں صرف خواتین پر مُشتمل خلائی چہل قدمی کا پہلا واقعہ ہے جو 2024 کے اِس مشن کی جانب ایک پیشِ رفت ہے جب امریکا چاند کی سطح پر پہلی خاتون خلاباز اُتارے گا۔

واضح رہے کہ کرسٹینا نے نہ صرف تمام خواتین پر مُشتمل خلائی چہل قدمی کو مُمکن بنایا بلکہ اِنہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اب تک خلا میں سب سے زیادہ وقت گُزارنے والی خاتون ہیں اور اِنہیں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہتے ہوئے 328 دن ہوچُکے ہیں۔

تازہ ترین