• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے سب سے قابل اعتماد باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف ’شیرا‘ نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

گزشتہ روز شیرا شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے اور پارٹی صدر آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں انتہا پسند تنظیم شیوسینا میں شامل ہوئے۔

شیرا کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شیو سینا کے انتہا پسند لیڈران کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سلمان شیرا کے بیٹے کو انڈسٹری میں ڈیبیو کرائیں گے

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں شیرا کے کاندھے پر انتہا پسند ہندوؤں کی علامت ظاہر کرنے والا لال رومال بھی ہے اور ان کے ایک ہاتھ میں تلوار بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ شیرا گزشتہ 22 سال سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ ہیں اور وہ ان کے سب سے قابل اعتماد باڈی گارڈ مانے جاتے ہیں۔

دوسری جانب مہاراشٹر میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

مہاراشٹرا کی 288 نشستوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں 21 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، اسی دن ہریانہ میں 90 سیٹوں کے لیے اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جبکہ اس کے 3 دن بعد 24 اکتوبر کو دونوں ریاستوں کے انتخابات کے نتائج سامنے آئیں گے۔

مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات 2019ء کے لیے انتخابی مہم کے آخری دن سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ووٹروں کو اپنے حق میں کرنے کے لیے پوری طاقت کا استعمال کیا گیا، اس دوران شیرا کی شیو سینا میں شمولیت سیاسی حلقوں کے لیے ایک بہت بڑی خبر ثابت ہوئی ہے۔

تازہ ترین