• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 کی جگہ 11ہزار کا ڈیلی الاؤنس، ہاکی کھلاڑی ناراض، پرو لیگ نہ کھیلنے کا خدشہ

ڈیلی الاؤنس کم ملنے پر پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں کا پرو لیگ ہاکی میں شرکت نہ کرنے کا خدشہ ہے۔

ارجنٹینا جانے والے قومی ہاکی پلیئرز کو 30 ہزار کے بجائے صرف 11 ہزار کے حساب سے ڈیلی الاؤنس دیا گیا۔

قومی کھلاڑیوں نے مینجمنٹ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو اپنی ناراضی اور تحفظات سے آگاہ کردیا۔

پرو لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم فروری میں آسٹریلیا جائے گی۔

ڈیلی الاؤنس ملتا بہت مشکل سے ہے اور جب ملا تو آدھا بلکہ اس بھی کم، جس پر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناخوش ہیں اور پرو لیگ کے دوسرے مرحلےمیں شرکت نہ کرنے سوچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ڈیلی الاؤنس کی کٹوتی پر اپنی ناراضگی سے مینجمنٹ اور ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کم کیوں ملا؟ پی ایچ ایف نے غیر ملکی دوروں پر کھلاڑیوں کو 30 ہزار ڈیلی الاؤنس مقرر کیا ہے۔

لیکن پرو ہاکی لیگ کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ اٹھا رہا ہے، جس کی پالیسی کے مطابق کھلاڑی کو غیر ملکی دورے پر 40 ڈالر، یعنی تقریباً سوا 11 ہزار روپے یومیہ دیا جا رہا ہے۔

پی ایس بی نے پی ایچ ایف کو فی پلیئر 15 دن کے حساب سے ایک لاکھ 68 ہزار 950 روپے ادا کئے ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایک پلیئر کو 15 دن کے 4 لاکھ 49 ہزار 648 روپے ملنے چاہئیں۔

پی ایس بی کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کو اگر 30 ہزار یومیہ دیتی ہے تو وہ ادا کریں پی ایس بی نے انہیں نہیں روکا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید